اردو

urdu

ETV Bharat / state

پچپن ہزار سے زائد وکلاء نے آج عدالت میں کام نہیں کیا - strike

ہوڑہ کورٹ میں پولیس کے ذریعہ وکلاء کے ساتھ بدسلوکی پر احتجاج کرتے ہوئے بار کونسل کی اپیل پر ریاست بھر کے وکلاء نے آج کام نہیں کیا۔

علامتی تصویر

By

Published : Apr 26, 2019, 11:59 PM IST

ریاست مغربی بنگال میں 55 ہزار سے زائد وکلاء آج عدالت میں کام پر حاضر نہیں ہوئے۔مغربی بنگال بار کونسل کے چیرمین اشوک دید نے کہا کہ پیر تک وکلاء کام پر نہیں لوٹیں گے۔

پیر کو حالات کا جائزہ لینے کے بعد ہی مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

وکلاء کی شکایت پر کلکتہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ٹی بی رادھا کرشنن نے ریاستی حکومت سے رپورٹ طلب کی ہے۔

احتجاج پر بیٹھے وکلاء نے کہا کہ رپورٹ ملنے کے بعد ہائی کورٹ اگلا قدم اٹھائے گی اور امید ہے کہ سات دنوں میں رپورٹ مل جائے گی۔

وکلاء کے ہڑتال کی وجہ سے کئی اہم کیسوں کی سماعت ملتوی ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ بدھ کے دن ہوڑہ کورٹ میں ایک سیکورٹی گارڈ نے ایک سینئر وکیل کی موٹر سائیکل کو اندر جانے سے روک دیا اور اس کے بعد دونوں کے درمیان تکرار ہوگئی اور اچانک سیوک پولس اہلکاروں نے وکلاء پر ڈنڈے سے حملہ کردیا۔

آٹھ گھنٹے تک جھڑپ جاری رہی اور سینئر پولس افسران نے موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کیا۔ اس 20 افراد اس واقعے میں زخمی ہوئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details