انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن شاخ مغربی بنگال کے نائب صدر ڈاکٹر شکیل احمد نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ریاست کے اقلیتی طبقے میں ویکسینیشن مہم کو لے کر تبادلہ خیال کیا۔
ڈاکٹر شکیل احمد نے کہا کہ کورونا وائرس سے نجات پانے کے لئے کورونا ویکسین ہر حال میں ضروری ہے، اس کے بغیر اس جنگ سے جیت حاصل نہیں کی جا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب عام لوگ پولیو خوراک کے خلاف تھے۔ عام لوگوں کا خیال تھا کہ پولیو ویکسین لینے سے مرد باپ اور عورت ماں نہیں بن سکتے. لیکن لمبی لمبی جدوجہد کے بعد اس بے بنیاد افواہ کو ختم کرنے میں کامیابی ملی اور نتیجہ یہ ہوا کہ ملک کو پولیو سے نجات مل گئی۔