اردو

urdu

ETV Bharat / state

موہن بگان نےاوڈیشہ ایف سی کے خلاف 2-2 سے ڈرا کھیلا - متصل ضلع شمالی24 پرگنہ کے بدھان نگر

موہن بگان سپر جائنٹ نے انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) کے میچ میں اوڈیشہ ایف سی کے خلاف 2-2 سے ڈرا کھیلا۔ موہن بگان سپر جائنٹ اس وقت 16 پوائنٹ کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔ISL 2023

موہن بگان نےاوڈیشہ ایف سی کے خلاف 2-2 سے ڈرا کھیلا
موہن بگان نےاوڈیشہ ایف سی کے خلاف 2-2 سے ڈرا کھیلا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 7, 2023, 7:22 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے متصل ضلع شمالی24 پرگنہ کے بدھان نگر میں واقع عالمی شہرت یافتہ سالٹ لیک اسٹیڈیم میں موہن بگان سپر جائنٹ اور اڈیشہ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔ موہن بگان سپر جائنٹ نے انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) کے میچ میں اوڈیشہ ایف سی کے خلاف 2-2 سے ڈرا کھیلا۔

بدھ کی رات یہاں وی وائی بی کے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں موہن بگان سپر جائنٹ کے ارمانڈو سادیکو نے پہلے ہاف میں دو گول سے پیچھے رہنے کے بعد واپسی کی اور دو گول کرکے اسکور برابر کردیا۔

اوڈیشہ کے احمد جوہر نے پہلے ہاف میں دو گول کر کے اپنی ٹیم کو 2-0 کی برتری دلائی۔ اس کے بعد 58ویں منٹ میں اسٹار فارورڈارماندو صادق نے گول کرکے موہن بگان سپر جائنٹ کے لئے گول کرکے ان کی امیدوں کو زندہ کردیا۔ ارماندو نے انجری ٹائم میں اپنا بریس مکمل کر کے سکور 2-2 سے برابر کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:انگلینڈ نے ہندستان کو 38 رن سے شکست دی

اوڈیشہ ایف سی اپنا اگلا آئی ایس ایل میچ 17 دسمبر کو حیدرآباد ایف سی کے خلاف کھیلے گی، جبکہ موہن بگان 15 دسمبر کو گوہاٹی میں نارتھ ایسٹ یونائیٹڈ ایف سی سے مقابلہ کرے گی۔موہن بگان سپر جائنٹ اس وقت 16 پوائنٹ کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے جبکہ ایف سی گو اور کیرالہ بلاسٹرس بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن پر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details