انڈین فٹبال ایسوسی ایشن (مغربی بنگال شاخ) کے مطابق تاریخی شہرہ آفاق محمڈن اسپورٹنگ کلب کی جانب سے ٹالی گنج اگرامی کے خلاف کلکتہ فٹبال لیگ 2021 میں آج میچ کو اگلی تاریخ تک منسوخ کرنے کی درخواست آئی تھی۔
ڈورنڈ کپ 2021 فائنل، محمڈن اسپورٹنگ کی اپیل پر میچ منسوخ - mohammedan sporting and tollygunge cfl match
ڈورنڈ کپ 2021 فائنل کی تیاریوں میں مصروف محمڈن اسپورٹنگ کی اپیل پر کلکتہ فٹبال لیگ 2021 نے آج کھیلے جانے والا میچ منسوخ کر دیا ہے۔
ڈورنڈ کپ 2021 فائنل، محمڈن اسپورٹنگ کی اپیل پر میچ منسوخ
واضح رہے کہ محمڈن اسپورٹنگ نے پہلے سیمی فائنل مقابلے میں ایف سی بنگلورو یونائٹیڈ کو شکست دے کر خطابی معرکہ میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے جہاں اس کا آئی ایس ایل کی مضبوط ترین ٹیم ایف سی گوا سے سالٹ لیک اسٹیڈیم میں مقابلہ ہوگا۔
Last Updated : Sep 30, 2021, 9:41 PM IST