اردو

urdu

ETV Bharat / state

آئی ایف اے شیلڈ فٹبال ٹورنامنٹ: محمڈن اسپورٹنگ کی شاندار جیت - تھرتھنکر کے فیصلہ کن گول

تھرتھنکر کے فیصلہ کن گول کی بدولت محمڈن اسپورٹنگ نے گوکھلم کیرالہ ایف سی کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز کوارٹر فائنل میچ میں 0-1 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

آئی ایف اے شیلڈ فٹبال ٹورنامنٹ: محمڈن اسپورٹنگ کی شاندار جیت
آئی ایف اے شیلڈ فٹبال ٹورنامنٹ: محمڈن اسپورٹنگ کی شاندار جیت

By

Published : Dec 14, 2020, 9:23 PM IST

مغربی بنگال کے ندیا ضلع میں کھیلے گئے آئی ایف اے شیلڈ فٹبال ٹورنامنٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں محمڈن اسپورٹنگ کا مہمان ٹیم گوکھلم کیرالہ ایف سی سے مقابلہ ہوا۔ دونوں ٹیموں نے جارحانہ انداز میں کھیل کا آغاز کیا اور ایک دوسرے پر دباؤ بنانے کی بھر پور کوشش کی۔

آئی ایف اے شیلڈ فٹبال ٹورنامنٹ: محمڈن اسپورٹنگ کی شاندار جیت

وہیں گوکھلم کیرالہ ایف سی کے دفاعی کھلاڑی کی غلطی کی وجہ سے کھیل کے ساتوں منٹ پر محمڈن اسپورٹنگ کو پنالٹی ملی۔ تجربہ کار فٹبالر تھرتھنکر نے پنالٹی کے ذریعہ گول کر کے محمڈن اسپورٹنگ کو ایک صفر کی سبقت دلائی۔ کھیل کے 22 ویں منٹ پر گوکھلم کیرالہ ایف سی کو پنالٹی کے ذریعہ اسکور برابر کرنے کا سنہرا موقع ملا۔

مگر گوکھلم کیرالہ ایف سی کے محمد رشید نے اسپاٹ کک(پنالٹی) کے گول کرنے کا سنہرا موقع ضائع کرکے اپنی ٹیم کو برابری پر پہنچنے سے محروم کر دیا۔ پہلے ہاف کے اختتام میں محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم ایک صفر کی سبقت برقرار رکھنے میں کامیاب رہی۔ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں کی جانب سے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ دکھنے کو ملا۔

آئی ایف اے شیلڈ فٹبال ٹورنامنٹ: محمڈن اسپورٹنگ کی شاندار جیت

وہیں کھیل کے 75 ویں منٹ پر سی کے عبید کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر کر دیا گیا۔ جس کے سبب مہمان ٹیم کیرالہ کو دس کھلاڑیوں کے ساتھ ہی کھیلنا پڑا۔

کھیل کے اختتام تک محمڈن اسپورٹنگ سبقت برقرار رکھتے ہوئے ایک صفر سے میچ جیت کر آئی ایف اے شیلڈ 2020 کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ آئی ایف اے شیلڈ 2020 کے سیمی فاینل میں محمڈن اسپورٹنگ کا مہمان ٹیم رئیل کشمیر ایف سی سے مقابلہ 16 دسمبر کو ہو گا۔

آئی ایف اے شیلڈ کے دوسرے کوارٹرفائنل میں جارج ٹیلی گراف نے پیرلیس ایس سی کو ایک صفر سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ اس کے علاوہ ایک دیگر سیمی فائنل میں یونائٹیڈ ایس سی نے کالی گھاٹ ایم ایس کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں چار-تین سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details