دینا کا تیسرا اور ایشیا کے قدم ترین فٹبال ٹورنامنٹوں سے میں سے ایک ڈرونڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز 1888 میں ہو ا تھا۔ اس کا پہلا ایڈیشن شملہ میں کھیلا گیا تھا۔
1940 میں کولکاتا کے فٹبال کلب محمڈن اسپو رٹنگ نے انگلینڈ کے کلب کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ٹرافی پر قبضہ کیا تھا۔ بھارت کی آزادی سے قبل محمڈن اسپو رٹنگ پہلا کلب تھا جس نے انگریزوں کو شکست دے کر ٹرافی جیتی تھی۔اس کے بعد موہن بگان اور ایسٹ بنگال کی ٹیموں نے بھی ڈرونڈ کپ میں شاندار کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے خطاب جیتی تھیں۔
اس مر تبہ ڈورنڈ کپ میں کل 16 ٹیمیں شرکت کر یں گی جس میں سات ٹیمیں آ ئی لیگ سے،آ ئی ایس ایل سے پا نچ ٹیمیں اور چار ٹیمیں آرمی سے ہوں گی۔
ٹورنامنٹ منتظمین نے پریس کا نفرنس کے دوران کہاکہ ٹورنامنٹ کو دلچسپ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ چمپیئن ٹیم کو 40 لاکھ روپے بطور انعام اور ٹرافی دی جا ئے گی۔ رنراپ ٹیم کو 20 لاکھ روپے اور ٹرافی دی جا ئے گی۔ سیمی فا ئنل میں کوالیفا ئی کرنے والی ٹیموں کو پا نچ ۔پانچ لاکھ روپے دیے جائیں گے۔