کولکاتا:میزبان بھارت کی ٹیم خطاب کے مضبوط دعویداروں میں سے ایک ہے اور بھلا کیوں نا ہو۔بھارت کی متوازی بلے بازی اور خطرناک گیندبازی مضبوط سے مضبوط ٹیموں کو دھول چٹانے کے لئے کافی ہے۔ ورلڈکپ 2023 میں بھارت کے دو فاسٹ بالرز محمد شامی اور محمد سراج کو لے کر کافی باتیں ہو رہیں ہیں۔حالیہ دنوں میں دونوں گیندبازوں کی کاکردگی لاجواب رہی ہے۔
اب سوال یہ ہے کہ اس مرتبہ ورلڈ کپ میں بھارت کا فاتح بالر کون ہوگا محمد شامی یا پھر سراج ۔ ورلڈکپ میں بھارتی کی پچوں کے مدنظر دونوں میں سے کسی کو ہی فرسٹ لیون میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ اگر محمد شامی کو ٹیم میں شامل کیا جاتا ہے تو محمد سراج کو فرسٹ لیون سے باہر رکھنا پڑے گا۔سراج کو فرسٹ الیون کا حصہ بنایا جاتاہے تو محمد شامی کے لئے ٹیم میں جگہ مل پانا مشکل ہو سکتا ہے ۔ٹیم منیجمنٹ دونوں کو ٹیم میں شامل کرکے اسپن گیندبازوں کو لے خطرہ مول نہیں سکتی ہے۔