کولکاتا:مغربی بنگال میں ایس ایس سی کے ذریعہ پرائمیری اور اپرپرائمیری اسکولوں میں اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانی کے انکشافات، بھارت بنگلہ دیش سرحد پر جانوروں کے اسمگلنگ اور کوئلہ اسمگلنگ میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رہنماؤں اور ورزا کے مبینہ طور پر ملوث پائے جانے کے بعد اپوزیشن جماعتیں بڑے پیمانے پرتحریک چلا رہی ہیں۔ Chor Dharo Jail Bharo Campaign in kolkata
اسی درمیان سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکریٹری محمد سلیم کی قیادت میں مغربی بنگال میں بدعنوانی کے معاملے کے انکشافات کے بعد چوردھر جیل بھرومہم چلاتے ہوئے سی جی او کمپلیکس کا گھیراوکیا۔ریاستی حکومت کے خلاف احتجاجی جلوس میں سی پی آئی ایم کے سینکڑوں حامیوں نے شرکت کی ۔انہوں نے بدعنوانی کے معاملے میں ملوث سیاسی رہنماوں کے خلاف سخت کارروائی کامطالبہ کیا۔
سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکریٹری محمد سلیم نے کہاکہ مغربی بنگال کی پولیس انتظامیہ کا رول مشکوک ہے۔پولیس انتظامیہ کی لاپرواہی کے سبب ریاست کے تمام اضلاع میں بدعنوانی اور جرائم دونوں کے گرام تیزی سے اوپر اٹھ رہا ہے۔ بدعنوانی کے معاملے میں ملوث ترنمول کانگریس کے رہنماوں کو اس بات کا اطمینان ہے کہ ان کے خلاف رہاستی پولیس کوئی کارروائی نہیں کرسکتی ہے۔