لوک سبھا انتخابات میں ترنمول کانگریس کو ریاست کی 42سیٹوں میں سے محض 22 سیٹوں پر کامیابی ملی ہے۔شکست کی تلافی کیلئے ممتا بنرجی مسلسل پارٹی کے مختلف ونگ سے براہ راست رابطہ کرکے پارٹی میں جان پھونکنے کی کوشش کررہی ہیں۔ممتا بنرجی نے نیتاجی انڈرو اسٹڈیم میں منعقد جلسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت جانچ ایجنسیوں کی مدد سے مرکزی حکومت اپنے سیاسی مخالفین کو خاموش کرنے کی کوشش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دوسری طرف ریل، کوئل، بی ایس این ایل اور بینکوں کو پرائیوٹ ہاتھوں میں دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال میں این آر سی کو لے کر خوف کا ماحول ہے۔خوف کی وجہ سے اب تک 6افراد کی موت ہوچکی ہے۔ممتا بنرجی نے عوام سے اپیل کی کہ این آر سی کے نام پر خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے میں عوام کی ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہوں۔