اردو

urdu

ETV Bharat / state

World Archery Championship وزیراعظم مودی اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے عالمی چیمپئن خواتین کی کمپاؤنڈ ٹیم کو مبارکباد دی - مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی

وزیر اعظم نریندر مودی نے عالمی تیر اندازی چمپئن شپ میں ہندوستان کے لئے پہلا گولڈ میڈل جیتنے والی ویمنزکمپاؤنڈ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم مودی اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی  نے عالمی چیمپئن خواتین کی کمپاؤنڈ ٹیم کو مبارکباد دی
وزیراعظم مودی اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے عالمی چیمپئن خواتین کی کمپاؤنڈ ٹیم کو مبارکباد دی

By

Published : Aug 5, 2023, 6:10 PM IST

نئی دہلی/ کولککاتا:ہفتہ کو ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہاکہ یہ ہندوستان کے لئے ایک قابل فخر لمحہ ہے۔ ہماری غیر معمولی ویمنز کمپاؤنڈ ٹیم نے برلن میں منعقدہ عالمی تیر اندازی چیمپئن شپ میں ہندوستان کو اس کا پہلا گولڈ میڈل دلایا ہے۔ ہمارے چیمپئنز کو مبارکباد! ان کی سخت محنت اور لگن کی وجہ سے یہ شاندار نتیجہ آیا ہے۔

دوسری طرف مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے عالمی تیر اندازی چمپئن شپ میں ہندوستان کے لئے پہلا گولڈ میڈل جیتنے والی ویمنزکمپاؤنڈ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔انہوںنے کہاکہ کھلاڑی کا نام روشن کر رہیں ۔ان کی قومی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ وی جیوتی سریکھا، ادیتی سوامی اور پرنیت کور کی ہندوستانی تکڑی نے جمعہ کوبرلن میں کمپاؤنڈ ویمنز ٹیم فائنل میں میکسیکو کے خلاف 235-229 سے شاندار جیت درج کرکے ورلڈ آرچری چیمپیئن شپ میں ملک کو اس کا پہلا طلائی تمغہ دلایا۔

پہلے راؤنڈ میں بائی ملنے کے بعد، ہندوستان نے ترکی، چینی تائپے اور کولمبیا کو شکست دے کر فائنل میں قدم رکھا تھا۔ عالمی انڈر 21 اور انڈر 18 خطاب جیتنے والے ہندوستانی تیر اندازوں نے کبھی بھی سینئر سطح پر عالمی ٹائٹل نہیں جیتا تھا۔

کانگریس صدر ملکاارجن کھڑگے نے برلن میں چلنے والی عالمی تیر اندازی چمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے پر ہندوستانی خواتین ٹیم کو مبارک بادپیش کی ہے۔

کھڑگے نے کہاکہ عالمی تیر اندازی چمپئن شپ،2023میں ہندوستان کی خواتین طاقت نے تاریخ رقم کی۔ جیوتی سریکھاوینم جی، پرنیت کوور جی اور ادیتی گوپی چند سوامی جی کی کماپاؤنڈ ٹیم کو گولڈ جیتنے پر دلی مبارک باد۔ یہ ہم سب کے لئے فخر کا لمحہ ہے۔ چک دے انڈیا، جے ہند، جے بھارت۔

یہ بھی پڑھیں:PV Sindhu knocked out of Australia Open سندھو کا سفر ختم، پرنائے اور جاوت آخری چار میں

غورطلب ہے کہہ ہندوستانی خواتین کاکمپاؤنڈ ٹیم نے جمعہ کوعالمی تیر اندازی چمپئن شپ 2023میں گولڈ جیتا۔ تیر اندازی عالمی چمپئن شپ میں ہندوستان کا پہلا گولڈ میڈل ہے۔ہندوستانی تکڑی نے فائنل میں میکسیکن ٹیم ڈیفنے کوئنٹروں، ایناسوفیاہرناڈیز جیون اور انڈیابیسیرا کو235-229سے ہرایا تھا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details