شمالی24 پرگنہ:مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ ضلع کے بشیر ہاٹ سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان اور اداکارہ نصرت جہاں ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔ نصرت جہاں کے خلاف مختلف علاقے میں پوسٹر لگائے گئے ہیں۔ مقامی باشندوں کو ہروا کلٹی، بدوریا سمیت مختلف مقامات پر چھوٹے سفید کاغذوں پر لکھے ہوئے پوسٹر برآمد ہوئے ہیں۔ ان تمام پوسٹروں میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ آئندہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بشیرہاٹ لوک سبھا حلقہ سے کسی باہری شخص یا کسی اداکار یا پھر اداکارہ کو امیدوار نہیں بننے دیا جائے گا۔علاقے کے باشندوں کے ساتھ ساتھ آس پاس کے لوگوں اور محنت کش لوگوں کو لوک سبھا انتخابات کے لیے امیدوار ہونا چاہیے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ پوسٹر بشیرہاٹ لوک سبھا حلقہ کے ترنمول کانگریس کارکنوں نےلگایا گیا ہے ۔اس واقعہ سے بشیرہاٹ لوک سبھا حلقہ میں ترنمول کانگریس کی گروپ بندی سامنے آگیا ہے۔
اداکارہ نصرت جہاں نے 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں بشیرہاٹ لوک سبھا حلقہ سے کامیابی حاصل کی تھی۔ لیکن اب ترنمول کے ایک حصے کا دعویٰ ہے کہ جب سے وہ ایم پی منتخب ہوئی ہیں اس علاقے میں کوئی ترقی نہیں ہوئی ہے۔ علاقے کے عام لوگوں سے ممبر پارلیمنٹ کا کوئی رابطہ نہیں ہے۔حتیٰ کہ ترنمول کارکن بھی اس کے قریب نہیں جاتے۔ اس کی وجہ سے علاقے میں کافی غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ گزشتہ5 سالوں میں ایم پی کو اس علاقے میں بڑی ریلی کے بغیر نہیں دیکھا گیا۔ ترنمول کارکنوں نے انہیں کسی تنظیمی میٹنگ میں نہیں بلایا ہے۔ ایم پی فنڈ کے پیسوں سے علاقے میں ایسی کوئی ترقی نہیں ہوئی ہے۔ اس لیے ترنمول کے ایک طبقے کا دعویٰ ہے کہ ایسے باہر کے اداکار یا اداکارہ امیدوار کو چوبیس کے ووٹ نہیں چاہیے۔