پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے، لیکن اس معاملے میں ملوث افراد کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ حملے کے بعد بی جے پی کے حامیوں نے احتجاج کیا اور ناکہ بندی کردی جس کے باعث آمدرفت پوری طرح بند ہوگئی۔
بی جے پی کے ریاستی صدر کا اس حملے کے تعلق سے کہنا ہے کہ، 'ریاست کی موجودہ صورتحال بہت خراب ہے۔ روزانہ کہیں نہ کہیں بی جے پی کے رہنماؤں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔'
دلیپ گھوش کی کے قافلے پر حملہ انہوں نے کہا کہ، 'مجھے اس کے بارے میں کچھ بھی کہنا نہیں ہے۔ عوام کو سب کچھ پتہ ہے اور وہ ترنمول کانگریس کو سبق سکھائے گی۔'
دلیپ گھوش کی کے قافلے پر حملہ مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ مغربی بنگال میں اگلے سال اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ حکمران جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے رہنماؤں کے درمیان لفظی جنگ کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔ ریاست کے مختلف اضلاع میں دونوں پارٹیوں کے درمیان تصادم آرائی کی خبریں متواتر سے موصول ہو رہی ہیں۔