مغر بی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے جگتدل تھانہ علاقے میں چند مہینوں سے جاری سیاسی پارٹیوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کاسلسلہ بند ہونے کے چند دنوں بعد انکاؤنٹر کے سبب جگتدل کانکی نارہ ایک بار پھر سرخیوں میں ہے ۔
پولیس نے آج صبح ایک شرپسند کو انکاؤنٹر کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
ہلاک ہونے والے شرپسند کی شناختپربھو شاؤ کے طور پر ہو ئی ہے۔
پولیس کاکہنا ہے کہ چھاپہ ماری کے دوران شرپسندنے پولیس کی ٹیم پر فا ئر نگ کردی۔ پولیس کی جوابی فا ئرنگ میں شرپسند کی موت ہو ئی ہے۔