اسکالر شپ نہ ملنے کی ایک وجہ اسکول بند ہونا بھی بتایا جا رہا ہے۔جس کے نتیجے میں آج مغربی بنگال اقلیتی ترقیاتی مالیاتی کارپوریشن کی جانب سے طلبا کو ایک بار پھر آن لائن بینک کی تفصیلات دینے کو کہا گیا ہے۔اس کے علاوہ جو طلبا ویٹنگ لسٹ میں ہیں ان کو بھی جلد اسکالرشپ مل جائے گی اس کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
مغربی بنگال مدرسہ طلبا یونین کی جانب سے طلبا کی پریشانیوں کودیکھتے ہوئے اسکالرشپ ایکو شری کو جلد از جلد جاری کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔
اس سلسلے میں آج مغربی بنگال اقلیتی ترقیاتی مالیاتی کارپوریشن کی جانب ایک نوٹس جاری کی گئی ہے ۔جس میں کہا گیا ہے کہ ایکو شری اسکالرشپ کے تحت جن طلبا نے عرضی دی تھی ان کو ایک بار پھر سے دستاویزات اور بینک تفصیلات کی تصدیق کے لیے آن لائن ایکوشری کے پورٹل پر اپنے بینک کھاتے کے پہلے صفحے کی تصویر اپ لوڈ کرنے پر آن لائن اسکالرشپ جاری کردی جائے گی۔
لاک ڈاؤن میں اقلیتی طلبا کو اسکالرشپ ملنے میں تاخیر اقلیتی ترقیاتی مالیاتی کارپوریشن کا کہنا ہے کہ موجودہ صورت حال کے مد نظر تمام تعلیمی ادارے بند ہیں۔ایسے میں طلبا کے لیے جن کے بینک اکاؤنٹ ناقص ہو گئے ہیں ان کی سہولت کے لیے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔
مغربی بنگال مدرسہ طلبا یونین کے صدر ساجد الرحمن کا کہنا ہے کہ موجودہ صورت حال میں اقلیتی طلبا کو کافی پریشانی کا سامنا ہے۔مغربی بنگال اقلیتی ترقیاتی مالیاتی کارپوریشن کی جانب سے جاری کی گئی اسکالرشپ ایکو شری کے لیے عرضی دی گئی تھی۔اس میں دیکھا گیا ہے کہ اس میں طلبا کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا ہے۔
لاک ڈاؤن میں اقلیتی طلبا کو اسکالرشپ ملنے میں تاخیر کافی طلبا کے بینک اکاؤنٹ کو ناقص قرار دیا گیا ہے۔کچھ عرضیوں کو باطل کر دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں ہم مغربی بنگال اقلیتی ترقیاتی مالیاتی کارپوریشن سے اپیل کی تھی کہ طلبا کے ان مسائل کو جلد حل نکالا جائے۔آج اقلیتی ترقیاتی مالیاتی کارپوریشن کی جانب سے طلبا کو اطلاع دی گئی ہے کہ وہ ایکو شری کے پورٹل پر اپنے دستاویزات درست کر سکتے ہیں۔