اردو

urdu

ETV Bharat / state

اقلیتی طبقے میں ویکسینیشن کے تئیں دلچسپی اور سنجیدگی دونوں میں اضافہ - ٹیکہ کاری کو لے کر دلچسپی بڑھی

گیارولیا میونسپلٹی ایڈمنسٹریٹو بورڈ کی واحد مسلم رکن صفیہ خاتون نے کہا کہ اقلیتی طبقے میں ویکسینیشن کے لیے دلچسپی اور سنجیدگی دونوں میں اضافہ ہوا ہے جو ایک مثبت پہلو ہے۔

minority-show-seriousness-on-vaccination-says-safiya-khatoon
اقلیتی طبقے میں ویکسینیشن کے لیے دلچسپی اور سنجیدگی دونوں میں اضافہ

By

Published : Oct 9, 2021, 7:31 PM IST

مغربی بنگال حکومت کی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ ریاست بھر میں کورونا ویکسینیشن لینے کا پہلا مرحلہ تقریباً مکمل ہونے کی دہلیز پر ہے۔ ریاستی حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے شمالی 24 پرگنہ کو کورونا وائرس سے نجات دلانے کی کوشش جاری ہے اور اس مقصد میں بہت حد تک کامیابی ملی ہے۔

شمالی 24 پرگنہ کے گیارولیا میونسپلٹی ایڈمنسٹریٹو بورڈ کی واحد مسلم رکن صفیہ خاتون نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں کہا کہ' اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد میں ٹیکہ کاری کو لے کر دلچسپی بڑھی ہے'۔

ویڈیو
ایڈمنسٹریٹو بورڈ کی رکن صفیہ خاتون نے کہاکہ شروعاتی دنوں اور آج میں کافی فرق پڑ دیکھا جار ہاہے۔ ابتدائی دنوں میں مسلم محلوں میں اس کے لیے بیداری مہم چلائی گئی تھی۔ پہلے اقلیتی طبقے کے لوگ کورونا ویکسین لینے سے ڈرتے تھے لیکن آج سب کچھ بدل چکا ہے۔ اقلیتی طبقے کے لوگوں کی دلچسپی میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے'۔انہوں نے کہاکہ ہر صحت مراکز اور ہر محلے میں ویکسینیشن کے لیے اقلیتی طبقے کے لوگوں کی بھیڑ امڈ رہی ہے۔ لوگوں کو ایک بار ویکسینیشن مہم کی تاریخ پتہ چل جاتا ہے اس کے بعد وہ متعلقہ پتے پر پہنچ جاتے ہیں۔ اس کے لیے بیداری مہم چلانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ وہ خود بیدار ہو چکے ہیں۔'


ایڈمنسٹریٹو بورڈ کی رکن کا کہنا ہے کہ ویکسین کا پہلا ڈوز تقریباً مکمل ختم ہو چکا ہے۔ چند گھر باقی رہ گئے ہوں گے۔ دوسرا ڈوز دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس مرحلے میں بھی اقلیتی طبقے کی دلچسپی قابل تعریف ہے۔'

گیارولیا میونسپلٹی ایڈمنسٹریٹو بورڈ کی رکن کے مطابق ویکسینیشن مہم میں کامیابی حکومت کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ یہاں سیاست نہیں عوام کی خدمت انجام دینا ہی اہم مقصد ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details