مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے آم ڈانگہ سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی رفیق الرحمان نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ریاست کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی۔
اس دوران انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ایک عوامی رہنما ہیں، ان کی وجہ سے ریاست میں ترقی اور لا اینڈ آرڈر میں توازن برقرار ہے۔
رکن اسمبلی نے کہا کہ بیرونی ریاستوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنماؤں کو بنگال کے کلچر اور ثقافت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما کا کہنا ہے کہ بیرونی ریاستوں سے آنے والے لوگ بنگال کی عظیم شخصیات کے بارے میں آدھی ادھوری معلومات رکھتے ہیں، ان سے بنگال کے عوام کو کوئی امید نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ بنگال کی عوام سمجھ دار ہیں اور انہیں سب کچھ پتہ ہے کہ دہلی میں کیا چل رہا ہے۔
بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے گزشتہ چند برسوں کے دوران کیا کیا ہے. ترنمول کانگریس کے رہنما کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی انتخابات سے عین قبل ترقی پروجیکٹ کا اعلان کرکے بنگال کے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے ہیں۔