کولکاتا:مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے سینئر رہنما اور وزیر فرہاد حکیم نے تریپورہ میں ضمنی انتخابات کے دوران ہوئے پرتشدد واقعے پر بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت اور بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر پر جم کر تنقید کی۔ ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کی من مانی کے سبب پورے ملک میں افراتفری کا ماحول ہے۔ ہر آدمی پریشان ہے لیکن حکومت کو کسی کی کوئی پرواہ ہی نہیں ہے۔ Firhad Hakim Slams BJP on Tripura Violence
انہوں نے کہا کہ تریپورہ کے چار حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوئے۔ جہاں بی جے پی نے ان حلقو پر قبضہ کرنے کے لیے اپنی تمام تر طاقت جھونک دی۔ عوام کو ووٹ ڈالنے کا کوئی موقع ہی نہیں دیا۔ یہاں تک صحافیوں کو بھی نہیں بخشا گیا۔ یہ بات ثابت ہو گئی کہ جہاں بی جے پی ہے وہاں جمہوریت کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 2024 تک ہی بی جے پی کا کھیل ہے۔ اس کے بعد بھارت کے عام لوگ اس سیاسی جماعت کو ایسا سبق سکھائیں گے کہ یہ پارٹی زندگی بھر تک یاد رکھے گی۔