کولکاتا:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی صدارتی انتخابات 2022 کی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں. حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کی جانب سے صدارتی انتخابات کو لے کر بیان بازی شروع ہو گئی ہے۔ ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ فرہاد حکیم Bengal Minister Firhad Hakim نے کہا کہ ممتابنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت شروع سے ہی آدیواسی طبقے کے لوگوں کی ترقی کے لیے کام Tribal Development Work اور حمایت کرتی رہی ہے۔ ان کی حکومت نے آدیواسیوں کے لیے جو کام کیے ہے. اس سے پہلے کسی حکومت نے نہیں کیا۔ The Bengal Government Worked for the Development of Adivasis
انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کے جنگل محل علاقہ بانکوڑہ، پرولیا، بیربھوم اور مدنی پور سمیت دیگر آدیواسی اکثریتی اضلاع میں ترقیاتی کاموں Tribal Development Work کی بدولت آدیواسیوں کو مین اسٹریم سے جوڑنے کی کوشش کی گئی اس میں بہت حد تک کامیابی ملی۔ ان کا کہنا ہے کہ جہاں تک صدارتی انتخابات کا سوال ہے تو اس کے بارے میں ہماری پارٹی ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پہلے ہی واضح لفظوں میں کہہ چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
Bengal Minister Firhad Hakim on Adivasi: ہماری حکومت آدیواسیوں کی ترقی کے لئے کام کرتی رہی ہے: وزیر فرہاد حکیم - Bengal Minister Firhad Hakim on Adivasi
بنگال کے ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ مغربی بنگال کی حکومت آدیواسی طبقے کی ترقی کے لیے کام کرتی رہی ہے اور ممتابنرجی کے وزیراعلیٰ بننے کے بعد سے ہی آدیواسی علاقوں میں زیادہ ترقی ہوئی ہے۔ Tribal Development Work
Bengal Minister Firhad Hakim
مغربی بنگال کے وزیر ٹرانسپورٹ فرہاد حکیم کے مطابق اس سلسلے میں صرف پارٹی کی سربراہ ممتابنرجی ہی کچھ کہہ سکتی ہیں۔ واضح رہے کہ صدارتی انتخابات کے لیے بی جے پی نے دروپدی مرمو کو امیدوار بنایا ہے. اس وقت وہ (دروپدی مرمو) اپنے حریف سے بہت آگے نکل چکی ہیں. دوسری طرف اپوزیشن نے ترنمول کانگریس کے سابق رہنما یشونت سنہا کو صدارتی انتخابات کے لیے امیدوار بنایا ہے۔