مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے جنوب میں واقع وارڈ نمبر 66 میں وزیر فرہاد حکیم نے بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کے لیے پارک کا افتتاح کیا۔
ترنمول کانگریس کے سینئر رہنما اور وزیر فرہاد حکیم نے پارک کے ساتھ ساتھ واٹر بوسٹر پمپنگ کا بھی افتتاح کیا، افتتاحی تقریب کے دوران وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ موجودہ وقت میں جہاں کھیل کود کے لئے زمینیں تنگ ہوتی جارہی ہے وہاں بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کے لئے پارک کی تعمیر بہت بڑی بات ہے۔
'ترقی کی دور میں بچوں کے لئے کھیلنے کے لئے زمین تنگ ہوگئی ہے' انہوں نے کہا کہ بچوں کو پڑھائی لکھائی کرنے کے بعد اپنے والدین کے ساتھ اس پارک میں آکر کھیلنے کا موقع ملے گا، ہم سب جانتے ہیں بچے جتنا کھیلتے ہیں ان کا ذہنی طور پر نشو ونما ان ہی تیزی سے ہوتا ہے۔
وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ 66 کے کاونسلر فیض احمد خان اس کے لئے مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے اس خالی زمین کو پارک بنا کر اس کا بخوبی استعمال کیا، اس موقع پر وزیر جاوید احمد خان نے کہا کہ اس پہلے جی جے جان روڈ پر بچوں اور خواتین کے لئے پارک بنائے گئے ہیں، اسی طرح کا یہ دوسرا پارک ہے۔
'ترقی کی دور میں بچوں کے لئے کھیلنے کے لئے زمین تنگ ہوگئی ہے' انہوں نے کہا کہ عمر کم ہونے کے باوجود فیض احمد خان کے دماغ میں عوام کے لیے ڈھیر سارے ترقیاتی منصوبے ہیں جن پر وہ کام کر رہے ہیں۔
ترنمول کانگریس کے یوتھ رہنما اور کاؤنسلر فیض احمد خان نے کہا کہ عوام کی خدمت کرنا اور انہیں تمام تر سہولیات فراہم کرنا ہی میرا ڈریم پروجیکٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کرنا زندگی کا ایک اہم مقصد ہے، اس کے لئے ہرممکن کوشش کرتا ہوں، عام لوگوں کی امیدوں پر کھرا اترنے کی کوشش کرتا ہوں۔