اردو

urdu

ETV Bharat / state

MP Nusrat Jahan in Rally Against Inflation: رکن پارلیمان نصرت جہاں کی مہنگائی کے خلاف ریلی میں شرکت

شمالی 24 پرگنہ کے بشیر ہاٹ سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان نصرت جہاں روحی نے مہنگائی اور ایک سو دن روزگار منصوے کے فنڈز روکے جانے پر مرکزی حکومت کے خلاف ریلی کی قیادت کی۔ MP Nusrat Jahan in Rally Against Inflation

By

Published : Jun 8, 2022, 11:55 AM IST

رکن پارلیمان نصرت جہاں کی مہنگائی کے خلاف ریلی میں شرکت
رکن پارلیمان نصرت جہاں کی مہنگائی کے خلاف ریلی میں شرکت

شمالی 24 پرگنہ:مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بشیر ہاٹ لوک سبھا حلقے میں ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان نصرت جہاں روحی مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر اتر آئی. رکن پارلیمان نصرت جہاں نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر تحریک چلانے کی سخت ضرورت ہے. عام لوگوں کی پریشانیوں میں روزبروز اضافہ ہوتے جا رہا ہے۔ Member of Parliament Nusrat Jahan Attends a Rally Against Inflation

انہوں نے کہا کہ اگر آج ہم آواز بلند نہیں کریں گے تو آنے والے دنوں میں ہمیں اور برے دن دیکھنے کے لئے تیار رہنا پڑے گا. بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے تمام حدیں پار کر چکی ہے. MP Nusrat Jahan in Rally Against Inflation۔ ان کا کہنا ہے کہ پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس کی قیمتیں کہاں سے کہاں پہنچ گئی لیکن اس کا کسی کو کوئی فکر نہیں ہے لیکن مذہب کے نام پر سیاست ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بشیرہاٹ سے رکن پارلیمان نصرت جہاں کے مطابق ایک دن روزگار منصوے کے ملنے والے فنڈ کو روکنے کا کیا مطلب ہے. مرکزی حکومت کے فنڈز روکنے کی وجہ سے غریب مزدوروں کی پریشانیاں مزید بڑھ گئی ہے. انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور ایک سو دن روزگار منصوے کے فنڈز روکے جانے کے خلاف پوری ریاست میں بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جا رہا ہے اور مستقبل میں بھی جاری رہے گا تاکہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کو سخت پیغام پہنچے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details