مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے مسلم اکثریتی تجارتی علاقہ توپسیا میں واقع مدرسہ مدینتہ العلوم انسٹی ٹیوٹ میں بارہ ربیع الاول کے موقع پر ذکر محفل رسول کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر مدرسہ مدینتہ العلوم انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ مفتی مجاہد حسین حبیبی نے کہا کہ صرف 12 ربیع الاول ہی نہیں بلکہ یہ پورا مہینہ مسلمانوں کے لئے اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں اگلے تین چار دنوں تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے والا ہے اسی کے مدنظر مدرسہ مدینتہ العلوم انسٹی ٹیوٹ میں اگلے تین چار دنوں تک حضرت محمدﷺ کی شان میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مسلسل بارش کے سبب سڑکوں کی حالت بہت ہی خراب ہے، اسی وجہ مدرسے کے اندر ہی تقریبات کا منصوبہ ہے۔ عام لوگوں نے بھی ایسا ہی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔