مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے چند کیلومیٹر کے فاصلے پر شمال 24 کے بدھان نگر میں واقع سالٹ لیک اسٹیڈیم میں تاریخی فٹبال ٹورنامنٹ131 واں ڈورنڈ کپ میں ناک آؤٹ راؤنڈ مہم کی شروعات ہوگی۔Md Sporting take on Kerala blasters in Durand cup first quarter finals
ٹورنامنٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میچ میں میزبان محمڈن اسپورٹنگ اور آئی ایس ایل کی فرانچایزی ٹیم کیرالہ بلاسٹرز سالٹ لیک اسٹیڈیم میں نبرد آزماہوں گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ ہونے کا امکان ہے۔
دونوں ٹیمیں اپنے اپنے گروپ میں غیرمفتوح ریکارڈ کو برقرار رہتے ہوئے ناک آؤٹ راؤنڈ میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔میزبان ٹیم محمڈن اسپورٹنگ کے روسی کوچ آیندرے شیوچینوکووا نے کہا کہ کوارٹر فائنل مقابلے کے لئے ہم نے پختہ تیاری کی ہے اور جیت ہماری ہوگی۔