اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈاکٹر فاروق حسین، سندیش کھالی کے غریبوں کا مسیحا

Free Medical Services of Doctor Farooq Hussain: شمالی 24 پرگنہ کے سندیش کھالی بلاک میں ڈاکٹر فاروق حسین سرکاری ہسپتال کی مستقل ملازمت چھوڑ کر غریب باشندوں کی خدمت میں مصروف ہیں۔ وہ علاقے میں غریبوں کا مسیحا بن گئے ہیں۔

سندیش کھالی میں ڈاکٹر فاروق حسین غریبوں کا مسیحا
سندیش کھالی میں ڈاکٹر فاروق حسین غریبوں کا مسیحا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 18, 2023, 1:30 PM IST

ڈاکٹر فاروق حسین کے سندیش کھالی کے غریبوں کا مسیحا

شمالی 24 پرگنہ: مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے سندیش کھالی بلاک میں ڈاکٹر فاروق حسین کو کون نہیں جانتا ہے۔ یہاں ڈاکٹر فاروق حسین خدمت خلق کی وجہ سے غریبوں کا مسیحا بن گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فاروق حسین سرکاری ہسپتال کی مستقل ملازمت چھوڑ کر غریب باشندوں کی خدمت میں مصروف ہیں۔ وہ نہ صرف مفت طبی خدمات فراہم کرتے ہیں بلکہ انہوں نے گاؤں کے یتیم قبائلی لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے ایک مشن اسکول بھی کھولا، جہاں غریب لڑکے اور لڑکیاں مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر فاروق حسین نے کہا کہ سندیش کھالی سمیت سندربن کے علاقے میں زیادہ تر لوگ غریب ہیں۔ یہاں کے علاقے تعلیم اور صحت کے معاملے میں بہت بچھڑے ہوئے ہیں۔ان علاقوں میں غریب مزدوروں کی ایک بڑی آبادی آباد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی غربت کو دیکھتے ہوۓ انہیں مفت طبی خدمات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ۔کیونکہ میں خود ایک دہاڑی مزدور کا بیٹا ہوں مجھے ان کی تکلیف اور پریشانیوں کا پورا احساس ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ممتا بدھ کو مودی سے ملاقات کے دوران بنگال کے واجبات ادا کرنے کے لئے دباؤ ڈالیں گی

فی الحال، یہ طبی خدمات ان کے بنائے ہوئے مشنری اسکول میں ہفتے میں ایک بار مفت فراہم کی جاتی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ مفت خدمات فراہم کرنے کے اعتراف میں ڈاکٹر فاروق حسین کا نام 2021 میں انڈیا بک آف ریکارڈ میں شامل ہوا۔ اسی طرح ڈاکٹر فاروق حسین کا نام بھی 2022 میں انڈیا آئیکون ریکارڈز میں شامل کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details