اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہتھیاروں کے سوداگر پولیس کی گرفت میں - سوداگر

جنوبی 24 پر گنہ کے کیننگ تھانے کی پولیس نے سلائی کارخانے کے آڑ ہتھیاروں کے  دھندے میں ملوث ہتھیاروں کے سوداگر کو گرفتار کرلیا۔

ہتھیاروں کے سوداگر پولیس کی گرفت میں

By

Published : Jul 27, 2019, 1:54 PM IST


مغر بی بنگال کے جنوبی 24 پر گنہ کےکیننگ تھانے کے تحت علاقے میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر چھاپہ ماری مہم کے دوران پولیس نے سلائی کارخانے کی آ ڑ میں ہتھیاروں کے دھندا کرنے والے گروہ کا پردہ فاش کیا ہے ۔

ضلع جنوبی24 پر گنہ کے اعلیٰ پولیس افسر کاکہنا ہے کہ بروئی پور ضلع پولیس اسپیشل آ پریشن گروپ کی ٹیم نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارخانے میں چھا پہ ماری مہم چلا ئی اور کثیر تعداد میں ہتھیار بر آمد کیے ۔

پولیس افسر نے پر یس کانفرنس کے دوران کہاکہ ہتھیاروں کے دھندے میں ملوث شخص کی گرفتاری عمل میں آ ئی ہے ۔ گرفتار شخص کی شناخت صدیق لشکر کے طور پر ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہتھیاروں کے اسمگلنگ میں صدیق لشکر کانام پہلے بھی آچکا ہے۔ان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جا ری ہے۔چھاپہ ماری کے دوران ون شوٹر،پوسٹیٹ لنک،18 پائپ گن،22 بندوق ،نائن ایم ایم پستول اور کارتوس وغیر بر آمد کیے گیے ہیں۔

اعلیٰ افسر نے کہاکہ صدیق سے پوچھ گچھ کے دوران پتہ چلا ہے کہ کیننگ کے علاوہ، کلتولی،جے نگر اور اس کے اطراف میں غیرقانونی ہتھیابنانے کے کارخانے موجود ہیں ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details