بی جے پی اور دوسری اپوزیشن جماعتوں نے بھی مغربی بنگال میں انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ترنمول کانگریس کو اس وقت مختلف محاذوں پر سخت چیلنج کا سامنا ہے۔لاک ڈاؤن اور امفان طوفان کے درمیان راحتی اشیاء کی تقسیم میں بدعنوانی اور پارٹی میں اندرونی گروپ بندی سے پارٹی کی شبیہ کو سخت نقصان پہنچا ہے۔
ان صورت حال میں آج ممتا بنرجی نے پارٹی لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کی۔ گزشتہ دنوں ہوڑہ میں پارٹی لیڈروں کے درمیا ن اختلافات کھل کر سامنے آئے تھے۔ریاستی وزیر نے بدعنوانی کے الزام میں پارٹی لیڈروں کے خلاف کارروائی پر ناراضگی ظاہر کی تھی اب ممتا بنرجی نے ہوڑہ ضلع ترنمول کانگریس کے صددر اروپ رائے کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
ان کی جگہ نوجوان لیڈر ، ریاستی وزیر اور سابق کرکٹر لکشمی رتن شکلا کو یہ ذمہ داری دی گئی ہے۔دوسری جانب جنوبی دیناج پور ضلع کی صدر راپیتا گھوش جوگزشتہ لوک سبھا انتخاب ہارگئی تھیں انہیں اس عہدہ سے ہٹادیا گیا ہے ان کی جگہ گوتم داس کو ضلع صدر کا عہدہ دیا گیا ہے۔