اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہوڑہ کے گودام میں بھیانک آتشزدگی - مغربی بنگال

ریاست مغربی بنگال کے ہوڑہ کے جگن ناتھ گھاٹ کے پاس موجود ایک کیمیکل کے گودام میں بھیانک آگ لگنے سے گودام کے کچھ حصے زمیں بوس گئے۔ فائربریگڈ کی 20 گاڑیاں موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

فائل فوٹو

By

Published : Jun 8, 2019, 1:35 PM IST


ریاست مغربی بنگال میں ہوڑہ کے جگن ناتھ گھاٹ کے قریب انلینڈ ٹرانسپورٹ کمپنی کے ایک گودام میں گزشتہ رات اچانک آگ لگ گئی۔
گودام میں کیمیائی اشیاء کی وافر مقدار موجود ہونے کی وجہ سے آگ نے بہت جلد شدت اختیار کر لی۔

متعلقہ ویڈیو

فائربریگڈ کی 20 گاڑیاں آگ پر قابو پانے کی کوشش میں لگی ہوئیں ہیں۔

معلومات کے مطابق گودام کے پاس موجود ایک جھونپڑی میں پہلے آگ لگی اور پھر اس کی وجہ سے گودام میں آگ لگ گئی۔

گودام کے ریزرور میں پانی موجود نہ ہونے کی سبب فائربریگڈ کو دوسری جگہ سے پانی لینا پڑا۔

واضح رہے کہ چار سال قبل بھی اسی گودام میں آگ لگی تھی. فائربریگڈ محکمہ کا کہنا ہے کہ گودام کے ریزرور میں پانی نہیں تھا اس کے علاوہ گودام میں موجود آگ بجھانے والے آلات کی معیاد بھی ختم ہو چکی تھی.

ABOUT THE AUTHOR

...view details