شمالی24 پرگنہ: مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بدھان نگر تھانہ کے تحت سالٹ لیک کے ایف ڈی بلاک میں آگ لگنے کا واقعہ رونما ہونے سے افراتفری مچ گئی۔ سالٹ لیک کے ایف ڈی بلاک میں آج صبح اچانک آگ لگنے کے واقعے میں یکے بعد دیگر پندرہ سے بیس دکانوں جل کر راکھ ہو گئیں۔ اس سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ اس واقعے میں بھاری مالی نقصان ہونے کی اطلاع ہے۔ ذرائع کے مطابق سالٹ لیک کے ایف ڈی بلاک میں واقع اس بازار میں جمعرات کی صبح بھیانک آگ لگ گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے چند ہی لمحوں میں شعلوں نے سینکڑوں جھونپڑیوں کی دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
Fire Break Out At Salt Lake سالٹ لیک میں بھیانک آتشزدگی، درجنوں دکانیں جل کر راکھ
سالٹ لیک کے ایف ڈی بلاک میں آج صبح اچانک آگ لگنے کے واقعت میں یکے بعد دیگر پندرہ سے بیس دکانیں جل کر راکھ ہو گئیں۔اس سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ اس واقعے میں بھاری مالی نقصان ہونے کی اطلاع ہے۔ Fire Break Out At Salt Lake
فائر بریگیڈ کی 7 گاڑیوں نے آگ پر موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کی۔ اس دوران تیز ہوا کی وجہ سے فائر فائٹرز کو آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ گھنٹوں کی مشقت کے بعد فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کو آگ پر قابو پانے میں کامیابی مل سکی۔ فائر بریگیڈ کی ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ اس کے باوجود پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔ دمکل عملہ کا کہنا ہے کہ دکانوں میں پلاسٹک کے سامان اور کیروسین تیل رکھے ہونے کی وجہ سے آگ نے بھیانک شکل اختیار کرلی۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں ایک دکاندار کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ اسے بیدھان نگر ڈیویژنل اسپتال لے جایا گیا۔ لیکن بھاری مالی نقصان ہوا ہے۔ دوسری طرف اس واقعے کی اطلاع پا کر بدھان نگر پولیس کمشنریٹ کے اعلیٰ افسران نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ اعلیٰ افسران نے کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Cylinder Blast In Panipat سلنڈر پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد ہلاک