کولکاتا:کرکٹر اور مغربی بنگال کے محکمہ کھیل کے وزیر منوج تیواری نے پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیوی کی ضد اور التجا کی وجہ سے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ وزیر کھیل اور کرکٹر منوج تیواری نے کہاکہ جذباتی انسان پہلے فیصلہ کرتے پیں اور اس کے بعد اس پر دوبارہ غور و فکر کرتے ہیں۔اہلیہ سشمیتا کی درخواست پر بائیس گز پر واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صرف بیوی ہی وجہ ہے کہ منوج ایک بار پھر بنگال کی جرسی میں کرکٹ کھیلتے نظر آئیں گے۔
ریاستی وزیر کھیل منوج تیواری نے دعویٰ کیا کہ وہ بنگال کو رنجی چیمپئن بنانے کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے۔بنگال کو بھارتی کرکٹ کا چمپئن بنانا ہی ہمارا واحد مقصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ دراصل میں بغیر سوچے سمجھے ریٹائر ہو گیا۔ لیکن، میری بیوی سشمیتا نے مجھ سے درخواست کی، 'آپ اس طرح نہیں چھوڑ سکتے۔' کیونکہ، آپ نے سب کو بتایا کہ بنگال کو رنجی چیمپئن بنانے کے بعد آپ ریٹائر ہو جائیں گے۔