جنوبی کولکاتا کے قصبہ تھانہ علاقے میں ایس ٹی ایف کے ذریعہ فرضی آئی اے ایس بن کر نقلی کورونا ویکسین فروخت کرنے کا معاملہ ابھی سلجھا بھی تھا کہ پولیس نے ڈائمنڈ ہاربر تھانہ علاقے سے فرضی کورونا ویکسن کیمپ کے نام پر لوگوں کو نقلی ویکسین دینے کے معاملے میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ میتھن منڈل نام کے ایک شخص کی اس معاملے میں گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ گرفتار شخص سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں پتا چلا ہے کہ ڈائمنڈ ہاربر اور سونار پور علاقے میں طبی کیمپ کے دوران سینکڑوں لوگوں کو نقلی کورونا ویکسین لگایا جا چکا ہے۔
مزید پڑھیں: