مالدہ: مغربی بنگال کے مالدہ ضلع میں محکمہ جنگلات نے نیولا کے گوشت کھاتے ہوئے تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ محکمہ جنگلات کا دعویٰ ہے کہ ملزم نے نہ صرف نیولا کو پکڑا ہے بلکہ اسے مار کر اس کا گوشت بھی کھایا۔ محکمہ جنگلات نے گرفتار نوجوان کو مالدہ ضلع عدالت میں پیش کیا۔ Man Arrest Over Consume Mangoose Meat In Maldah West Bengal
محکمہ جنگلات کے ذرائع کے مطابق گرفتار نوجوان کا نام بپن مال ہے۔ اولڈ مالدہ ضلع کے نارائن پور کے جھانجھرا گاؤں کا رہنے والا ہے۔ چند روز قبل ملزم نوجوان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں نیولا پکڑ کر اس کا گوشت کھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو وائرل ہوتے ہی محکمہ جنگلات نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔ تحقیقات کے بعد محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے نوجوان کو ڈھونڈ نکالا۔ ملزم نے ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران نیولا کو مار کر اس کا گوشت کھانے کا اعتراف بھی کیا جس کے بعد مناسب شواہد ملنے پر نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔