جنوبی24 پرگنہ: مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے بشنو پور کے سردا گارڈن علاقے میں دل دہلانے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ ایک شخص نے گھریلو تنازع کے بعد مبینہ طور پر بیوی کا قتل کیا اور اس کی لاش کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیے۔اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ ذرائع کے مطابق وشنو پور کے سردا گارڈن علاقے میں واقع ایک تالاب سے خاتون کی لاش برآمد کی گئی۔پولیس نے کہاکہ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔پولیس یہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ آیا اس معاملے میں علیم شیخ کے علاوہ کوئی اور ملوث ہے یا نہیں۔
پولیس نے مزید بتایا کہ فی الحال اس معاملے میں ایک شخص کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔تفتیش جاری ہے ۔اس معاملے میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آسکتی ہے۔ متوفی کی بہن منورہ منڈل کے مطابق ممتاز شیخ کی شادی 18 سے 20 سال قبل مرشد آباد کے رہائشی اور پیشہ سے مستری علیم سے ہوئی تھی۔ ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی بھی ہے۔ علیم سردا گارڈن میں ٹھیکیدار کے طور پر کام کرتا تھا۔ ممتاز شمالی 24 پرگنہ کے علاقے میں ایک چاکلیٹ فیکٹری میں کام کرتی تھی۔ ممتاز منگل کی صبح اپنے شوہر کے ساتھ کام پر جانے کے لئے گھر سے نکلی تھی۔