اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ممتا کی حد سے زیادہ اقلیت پسندی سے بی جے پی، آر ایس ایس کو فائدہ'

ریاست مغربی بنگال کے کانگریس کے صدر سومن مترا نے بنگال میں آر ایس ایس اور بی جے پی کی طاقت میں اضافہ کیے لیے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی اقلیت پسندی میں بے اعتدالی کو ذمہ دار بتایا ہے۔

By

Published : Jun 8, 2019, 11:38 PM IST

مغربی بنگال کے کانگریس کے صدر سومن مترا

انھوں نے کہا کہ بھگوا پارٹی کی مقبولیت کسی کامیاب جدو جہد کی وجہ سے نہیں بلکہ ممتا بنرجی کی غلطی کا نتیجہ ہے۔

سومن مترا نے کہا یہ بھی کہا کہ ممتا بنرجی نے اپوز یشن جماعتوں کے رہنماؤں کو نشانہ بنایااور انہیں بی جے پی میں جانے میں مجبور کیا اور بنگال میں سیکولر جماعتوں کے انتشارکا فائدہ بھی بی جے پی کو ہی ملا۔

ریاست میں بی جے پی کی بڑھی سیٹوں پر انھوں نے کہا کہ ریاست کی 42سیٹوں میں سے 18سیٹوں پر بی جے پی نے کامیابی حاصل کی ہے۔ترنمو ل کانگریس جس نے گزشتہ انتخاب میں 34سیٹیں حاصل کی تھیں مگر اس مرتبہ 22سیٹوں پر ہی اکتفاکرنا پڑا۔

اور سی پی ایم کو ایک بھی سیٹ نہیں ملی ہے اس بڑی جیت کے بعد بی جے پی رہنماؤں کو یقین ہے کہ 2021کے اسمبلی انتخاب میں حکومت بنانے میں وہ کامیاب ہوجائیں گے۔

مدن مترا نے کہا کہ ممتا بنرجی کی پالیسی تھی کہ اپوزیشن رہنمؤں کو ختم کردیا جائے اور انہوں نے بی جے پی کے علاوہ دیگر تمام پارٹیوں کے لیے مشکلات کھڑی کیے بی جے پی کے ساتھ مل کر ممتا نے کانگریس کو کمزور کرنے کی کوشش کی۔

مدن مترا نے مزید کہا کہ ممتا انتخاب کے موسم میں وزیر اعظم بننے کا خواب دیکھ رہیں تھیں اور دوسری طرف کانگریس کو کمزور کرنے اور اس کے لیڈر شپ کو ختم کرنے کے لیے کام کررہی تھیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details