مودی نے الزام لگایا کہ ترنمول کانگریس مرکزی فورسز کو ہٹانے کا مطالبہ کرتی ہے اور جموں و کشمیر کی طرح ترنمول کانگریس کے کارکنان مرکزی فورسز پر پتھراؤ کرتے ہیں۔
ممتا بینرجی درندازوں سے نہیں بلکہ مرکزی فورسز سے پریشان انہوں نے کہا کہ دمدم لوک سبھا حلقے میں بدعنوان ترنمول کانگریس کو اقتدار سے بے دخل کرنے کی اپیل کی۔مغربی بنگال میں اپنے انتخابی مہم آخری ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتخاب ممتا بنرجی کے غیر جمہوری رویے کی وجہ سے یاد رکھا جائے گا۔اس کے علاوہ یہ انتخاب دیدی کے رویہ اور ان کے ذریعہ آئین کی توہین کیے جانے کیلئے یاد کیا جائے گا۔
مودی نے کہا کہ یہ بنگال میں میری آخری انتخابی مہم ہے۔گزشتہ دو تین دنوں میں ہم نے لاکھوں افراد سے بات چیت کی ہے اور لوگوں نے ہمارے ساتھ ہمدردی کی ہے۔یہ رام کرشن کی سرزمین اور کالی ماں کی سرزمین ہے۔یہاں جو لوگ کالی ماں اور جے شری رام کا نعرہ لگاتے ہیں انہیں جیل میں ڈال دیا جاتا ہے۔
ایک لڑکی کو محض مذاق کی وجہ سے جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔ مودی نے کہا کہ بنگال کی ایک لڑکی نے جے شری رام اور جے کالی ماں کہنے اور ایک تصویر شیئر کرنے کی وجہ سے جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔ممتا بنرجی کے اس حرکت کا جواب 23مئی کو ملے گا اور بنگال کے عوام کبھی بھی اس کو برداشت نہیں کرنے والا ہے۔مودی نے کہا کہ انتخاب کے دوران میں بی جے پی ورکروں پر حملے کیے گئے اوران کا قتل کیا گیا۔مودی نے کہا کہ ممتا بنرجی نے بنگال کو ذاتی ملکیت بنالیا ہے اور اب وہ الیکشن کمیشن کو گالی دے رہی ہیں کیوں کہ وہ انتخاب کروارہی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ جموں و کشمیر جہاں پاکستان کی جانب سے حملہ ہونے کی وجہ سے پرامن انتخاب نہیں ہوپاتے ہیں وہاں پرامن ماحول میں پولنگ ہوئی ہے۔وہاں تشدد کے واقعات رونما نہیں ہوئے ہیں۔مگر بنگال میں انتخاب میں تشدد کے واقعا ت رونما ہورہے ہیں۔ممتا بنرجی کے تکبر کی وجہ سے ملک کے جمہوری ادارے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔بنگال کے عوام نے ممتا بنرجی کو خارج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ بایاں محاذ کے دور اقتدرا میں جب بنگال کے یہی حالات تھے تو اس وقت ممتا بنرجی نے مرکزی فورسیز کی نگرانی میں انتخاب کرانے کا مطالبہ کیا تھا مگر اس وقت وہی صورحا ل ہے تو ممتا دیدی مرکزی فورسیز کو گالیاں دے رہی ہیں۔ممتا بنرجی یہ بھول گئی ہیں کہ آج وہ الیکشن کمیشن اور مرکزی فورسیز کی مدد سے ہی وزیر اعلی بنی ہیں۔اگرمرکزی فورسیز نہیں ہوتی تو ممتا بنرجی کبھی بھی وزیرا علیٰ نہیں بن پاتی۔
مودی نے کہا کہ ہمارا ہدف ہے کہ ملک کے ہرشہری کو 2022تک پختہ مکان ہو اور ہر ایک گھر میں بجلی ہو اور ہر ایک گھر میں ٹوائلٹ اور گیس کنیکشن ہو۔ہمارا ہدف ہے کہ ہر ایک گاؤں میں انٹر نیٹ کنکشن ہو اور ہر گاؤں کو سڑک سے جوڑ دیا جائے۔ہم ہندوستان کو دراندازی، دہشت گردی اور ماؤنوازوں سے پاک بنانا چاہتے ہیں۔