اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگال میں آبادی کے لحاظ سے ویکسین کی فراہمی نہیں ہورہی - بنگال میں ویکسین کی کمی

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ایک بار پھر بنگال میں کورونا ویکسین کی قلت کے تعلق سے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے ۔گذشتہ ہفتے وزیرا عظم مودی سے ملاقات کے دوران بھی ممتا بنرجی نے ریاست میں ویکسین کی قلت کا معاملہ اٹھاتے ہوئے درخواست کی تھی کہ ریاست میں آباد ی کے لحاظ سے کورونا ویکسین فراہم کیا جائے۔

بنگال میں آبادی کے لحاظ سے ویکسین کی فراہمی نہیں ہورہی
بنگال میں آبادی کے لحاظ سے ویکسین کی فراہمی نہیں ہورہی

By

Published : Aug 5, 2021, 8:53 PM IST

ممتا بنرجی نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ بنگال میں کورونا ویکسین کی قلت سے متعلق ریاستی حکومت نے بار بار مرکز کی توجہ مبذول کرائی ہے۔ وزیر اعظم مودی سے ملاقات کے دوران بھی اس معاملے کو سامنے رکھا تھا کہ بنگال میں آبادی کے لحاظ سے کورونا ویکسین نہیں مل رہی ہے۔ اس کی وجہ سے ریاست میں کورونا ویکسین کا پروگرام سست روی کا شکار ہے۔ دو صفحات پر مشتمل خط میں وزیر اعلیٰ نے ویکسین سے متعلق تمام ایشوز کا احاطہ کیا ہے۔ خط میں وزیراعلیٰ نے ویکسینیشن سے متعلق تفصیل بھی بتائی ہے۔

بنگال میں آبادی کے لحاظ سے ویکسین کی فراہمی نہیں ہورہی

رپورٹ کےمطابق اس وقت بنگال میں روزانہ 4 لاکھ ویکسین دی جا رہی ہیں۔ ریاست میں روزانہ 11 لاکھ افراد کو ویکسین دینے کا بنیادی ڈھانچہ موجود ہے۔ لیکن مرکز سے دستیاب ویکسین کی مقدار اس سے بہت کم ہے۔ ابھی بھی 1.4 ملین ویکسین کی ضرورت ہے۔

وزیر اعلیٰ نے خط میں یہ بھی واضح کیا کہ بی جے پی کے زیر اقتدار کئی ریاست جن میں اترپردیش، گجرات، کرناٹک کو مناسب ویکسین فراہم کی جا رہی ہیں۔ لیکن بنگال کے ساتھ یہ نہ انصافی کیوں؟

مرکز کے اس رویے کی وجہ سے ہی اس ریاست میں ہزاروں لوگ اب بھی ہر روز لائن میں کھڑے ہوتے ہیں اور خالی ہاتھ لوٹ جاتے ہیں۔ وزیر اعظم مودی کو لکھے گئے اپنے خط میں ممتا نے ایسے تمام مسائل کو سخت لہجے میں لکھا ہے۔

مزید پڑھیں:دہلی میں کورونا سے آج ایک بھی موت نہیں ہوئی

خظ میں وزیر اعلیٰ نے ا س بات کا بھی اشارہ کیا ہے کہ ریاست میں اب کورونا مریضوں کی تعداد دن بہ دن کم ہوتی جا رہی ہے۔ مگر ویکسین وقت پر نہیں ملنے کی وجہ سے ہماری محنت رائگاں جاسکتی ہے۔ دوسری طرف آسام تریپورہ میں بھی کورونا وائرس کا انفیکشن بڑھ رہا ہے۔ بنگال سے متصل دو ریاستوں میں وبا کا تیزی سے پھیلاؤ یہاں کہ صورتحال کو تشویشناک بنا سکتا ہے۔ اس لئے ممتا بنرجی نے ریاست میں آبادی کے لحاظ سے کورونا ویکسین فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details