ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سیکرٹری کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد ابھیشیک بنرجی نے پارٹی سینیئر رہنماؤں پارتھو چٹرجی، سبرتو بخشی اور سبرتو مکھرجی کے گھر جاکر ملاقات کی اور ان سے دعائے خیر طلب کیا۔
عوام کی محبت اور بھروسہ کی پاسداری ہمارا فرض: ابھیشیک بنرجی دراصل ترنمول کانگریس نے 5 جون کو ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں ابھیشیک بنرجی کو پارٹی کا قومی جنرل سیکرٹری منتخب کیا تھا۔ اس سے قبل وہ ترنمول یوتھ کانگریس کے صدر تھے۔
پارتھو چٹرجی اب تک ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سیکرٹری تھے۔ ابھیشیک بنرجی نے عہدہ سنبھالنے کے بعد ترنمول کانگریس کے قومی صدر سبرتو بخشی اور سبرتو مکھرجی سے بھی ملاقات کی۔
عوام کی محبت اور بھروسہ کی پاسداری ہمارا فرض: ابھیشیک بنرجی ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سیکریٹری بننے کے بعد ابھیشیک بنرجی نے اپنے فیس بک پر لکھا کہ بنگال کی عوام نے ایک بار پھر سے ریاست کا اقتدار ہمارے حوالے کیا ہے۔ ہم پر عوام کی محبت اور بھروسے کی پاسداری کرنا لازمی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی نے جو ذمہ داری دی ہے، اس کو نبھانے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھوں گا۔ پارٹی کے سینیئر رہنماؤں کی دعاؤں صلاح و مشوروں کے ساتھ پارٹی کو ایک نئے مقام تک لے جانے کی کوشش کروں گا۔ عوام کے حقوق، تحفظ کو یقینی بنانے اور ملک کی جمہوریت کی بقاء کے لئے ترنمول کانگریس کی کوششوں کو جاری رکھوں گا۔
عوام کی محبت اور بھروسہ کی پاسداری ہمارا فرض: ابھیشیک بنرجی واضح رہے کہ اسمبلی انتخابات کے بعد ترنمول کانگریس میں ممتا بنرجی کے بعد پارٹی میں سب سے بڑا چہرہ ابھیشیک بنرجی کا ہی نظر آ رہا ہے۔ اسمبلی انتخابات میں پرشانت کشور کے ساتھ ملکر حکمت عملی تیار کرنے اور تشہیری مہم میں انہوں نے اہم رول ادا کیا تھا۔