ممتا حکومت ہندو مخالف: جے پی نڈا - اجودھیا میں رام مندر
جے پی نڈا آج بی جے پی کی نو تشکیل شدہ ریاستی ایگزیکٹیو کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ممتا حکومت بنگال میں قتل و غارت کی سیاست کرتی ہے اور اب تک 100 سے زاید بی جے پی ورکروں کا قتل ہو چکا ہے اس کے باوجود ممتا حکومت جمہوریت کی چمپئن بنتی ہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا نے آج ممتا بنرجی کی قیادت والی مغربی بنگال حکومت کی ہندو مخالف قرار دیتے ہوئے کہا کہ 'اقلیتوں کی خوشامد' کیلئے ہندؤں کو نظر انداز کردیا گیا ہے۔ ایک ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ممتا حکومت نے مرکز کی فلاحی اسکیموں سے فائدہ حاصل کرنے سے ریاست کے عوام کو روک دیا ہے۔
مغربی بنگال بی جے پی یونٹ کے ایگزیکٹیو میٹنگ سے ویڈیو کانفرنسنگ سے خطاب کرتے ہوئے جے پی نڈا نے ترنمول کانگریس کی قیادت والی حکومت کو بدعنوان قرار دیا اور کہا کہ رابندر ناتھ ٹیگور کی وراثت کو بھی ترنمول کانگریس کے زمین مافیا نہیں چھوڑرہے ہیں اور وشو بھارتی یونیورسٹی کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
جے پی نڈا نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب پورا ملک اجودھیا میں رام مندر کے سنگ بنیاد کے موقع 'بھومی پوجن' دیکھ رہے تھے اور جشن منارہے تھے اس وقت ممتا حکومت نے 5 اگست کو ریاست بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا جب کہ بقر عید کے پیش نظر لاک ڈاؤن کو واپس لیا گیا۔ اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ ممتا حکومت کی ذہنیت ہندو مخالف ہے۔
جے پی نڈا آج بی جے پی کی نو تشکیل شدہ ریاستی ایگزیکٹیو کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ممتا حکومت بنگال میں قتل و غارت کی سیاست کرتی ہے اور اب تک 100 سے زاید بی جے پی ورکروں کا قتل ہو چکا ہے اس کے باوجود ممتا حکومت جمہوریت کی چمپئن بنتی ہے۔
جے پی نڈا نے کہا کہ نریندر مودی نے دنیا کو دکھایا ہے کہ کورونا وائرس سے کیسے مقابلہ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت کی فلاحی اسکیموں کے نفاذ کی راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔ آیوش مان بھارت اسکیم سے غریب لوگوں کو 5لاکھ روپے ہیلتھ انسورنش مل رہا ہے مگر ممتا حکومت نے اس کو روک کر ریاست کے 4.57 کروڑ شہریوں کو محروم کردیا ہے۔
جے پی نڈا نے کہا کہ 2011 میں ہم نے صرف 2 فیصد ووٹ حاصل کیا تھا، 2014 میں 18 فیصد اور 2019 میں چالیس فیصد ووٹ حاصل کیا ہے۔ ہم اسی رفتار سے ترنمول کانگریس کو اقتدار سے بے دخل کریں گے۔ جے پی نڈا نے کہا کہ ممتا حکومت نے کسانوں کو بھی مرکزی اسکیم سے محروم کردیا ہے۔ جب کہ ملک بھر کے کسانوں کو مرکز کی فلاحی اسکیموں سے فائدہ مل رہا ہے۔