اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممتا بنرجی کی حکومت کا جانا طے ہے: ادھیر رنجن چودھری - ٹی ایم سی

مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ ترنمول کانگریس کو ترنمول کے اپنے لوگوں کے ہاتھوں ہی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ مغربی بنگال کے مرشدآباد کے ساگر دیگھی میں پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ ممتابنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے۔

mamata-banerjees-government-is-set-to-go-adhir-ranjan-chaudhry
ممتا بنرجی کی حکومت کا جانا طے ہے: ادھیر رنجن چودھری

By

Published : Dec 15, 2020, 12:01 PM IST

ادھیر رنجن چودھری نے اپنے دعوے کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ جو جیسا کرے گا ویسا ہی پائے گا۔ ترنمول کانگریس نے اقتدار میں آنے سے قبل جتنے وعدے کئے تھے اسے اب تک پورا نہیں کیا جاسکا۔ مغربی بنگال کے عوام پریشان ہیں۔ انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ بنگال کے عوام نے یہ سب برداشت کرنے کے لئے ہی ممتابنرجی کو اقتدار میں لایا تھا۔

پردیش کانگریس کے صدر کا کہنا ہے کہ پنچایت انتخابات میں ترنمول کانگریس کے رہنماؤں نے اپوزیشن پارٹیوں کے امیدواروں کو پرچہ نامزدگی داخل کرنے تک نہیں دیے تھے۔

میں اب یہ انتباہ دینا چاہتا ہوں کہ اسمبلی انتخابات میں ٹی ایم سی، اپوزیشن پارٹیوں کے امیدواروں کو پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے روک کر دکھائے۔ عوام کو اب سمجھ میں آیا کہ جس پارٹی کو ہاتھ پکڑ کر بنگال میں لایا گیا تھا اب انہیں کتنی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس کا انہیں ذرا بھی اندازہ نہیں تھا۔

ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ ریاست میں تبدیلی اور ترقی کے نام پر اقتدار میں آنے والی ترنمول کانگریس اب ڈیکٹیٹر بن چکی ہے۔ ترنمول کانگریس کے رہنما کل تک گھر گھر گھوم کر لوگوں کی خیریت پوچھتے تھے آج غریب لوگ ان کے گھروں کے سامنے گھنٹوں کھڑے رہنے کے باوجود ان سے مل نہیں پاتے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس برسوں کے دوران ترنمول کانگریس کے رہنما غریب سے امیر بن گئے اور ریاست کے عوام غریب سے غریب تر ہوتے چلے گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details