مزید پڑھیں:
Howrah Violence: ہاوڑہ تشدد پر ممتا بنرجی کا بی جے پی کو انتباہ - Protest in Kolkata against Nupur Sharma
مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ہوڑہ ضلع کے مختلف علاقوں میں رسولﷺ پر غلط تبصرہ کرنے والی نوپور شرما اور نوین جندل کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ Mamata Banerjee warns BJP over Howrah violence
ہاوڑہ تشدد پر ممتا بنرجی کا بی جے پی کو انتباہ
کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے آج ایک ٹویٹ کے ذریعے کہاکہ ریاست کے لاء اینڈ آرڈر پر کوئی بھی سیاست نہ کرے۔ نظم و نسق کے ساتھ جو بھی کھلواڑ کرے گا، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے ہوڑہ کے مختلف مقامات پر پیش آئے پُرتشدد واقعات کے لیے سیاسی جماعتوں کو ذمہ دار ٹھرایا اور کہا کہ خاص طور سے بی جے اس پر سیاست کر رہی ہے۔ Mamata Banerjee warns BJP over Howrah violence
واقعے کے پیش نظر ہوڑہ ضلع پولیس انتظامیہ نے گرامین اور سٹی پولیس کے مختلف علاقوں میں لاء اینڈ آرڈر اور سیکیورٹی کے مدنظر 13 جون تک انٹرنیٹ خدمات معطل کردیا ہے۔ محمدﷺ کے خلاف نازیبا تبصرہ کرنے کے معاملے کے بعد سے ہوڑہ ضلع میں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کے علاوہ ہوڑہ ضلع کے مختلف علاقوں میں بھی نافذ دفعہ 144 کی مدت میں توسیع کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔