اردو

urdu

ETV Bharat / state

'نتائج کے بعد چوکیدار کو چوکی چھوڑنا پڑے گا' - ممتا بنرجی

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے آج دعویٰ کیا ہے کہ ریاست میں بی جے پی کوصفر ملنے والا ہے۔

mamata banerjee

By

Published : Apr 19, 2019, 7:02 PM IST


ممتا بنرجی نے کہا کہ ' بنگال میں 20 سیٹ کا خواب کبھی بھی پورا نہیں ہوگا اور انہیں صفر کے علاوہ کچھ بھی نہیں ملے گا۔ بنگال سے بی جے پی کو رسوگولا ملے گا۔'

ممتا بنرجی نے کہا کہ ' بی جے پی کو آندھراپردیش، تمل ناڈو اور کیرالا میں ایک بھی سیٹ نہیں ملے گی اور ملک بھر میں بی جے پی کل 100 سیٹیں ہی ملیں گی۔'

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ' اترپردیش میں بی جے پی نے 73 سیٹوں پر کامیابی ملی تھی مگر اس بار بی جے پی 13 سے زائد سیٹ نہیں جیت سکے گی۔ اسی طرح بی جے پی نارتھ ایسٹ اور اڑیسہ میں بھی صفر سے آگے نہیں بڑھے گی۔'

انہوں نے کہا کہ ' ارون جیٹلی کہتے ہیں کہ بنگال سے حیرت انگیز نتائج آئیں گے مگر میں بھی کہتی ہوں کہ بی جے پی کو سرپرائز ہی ملے گا۔'

ارون جیٹلی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ' شمال مشرقی ریاستیں، اڑیسہ اور بنگال سے لوک سبھا میں بی جے پی کو سرپرائز ملے گا۔'

ممتا بنرجی نے کہا کہ ' مودی صرف اپنا نام چاہتے ہیں۔ شہرت کے طالب ہیں، کام میں یقین نہیں رکھتے ہیں۔'

ممتا بنرجی نے کہا کہ ' پانچ برس قبل انہوں نے کہا تھا کہ میں چائے والا ہوں مگر اب چوکیدار ہوگئے ہیں مگر انتخابات کے بعد انہیں چوکی کو چھوڑنا پڑے گا۔'

ممتا بنرجی نے کہا کہ ' اگر مودی حکومت اقتدار میں واپس آئے گی تو اظہار رائے کی آزادی ختم ہو جائے گی۔'

ممتا بنرجی نے عوام سے بڑے پیمانے پر ووٹنگ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ' بی جے پی کو ووٹ نہ دیں، بی جے پی کے اقتدار میں آنے سے پورے خطے کا امن ختم ہو جائے گا۔'

وزیرا علیٰ نے کہا کہ ' بی جے پی کی بات نہ سنیں کیوں کہ وہ اقتدار میں نہیں آنے والی ہے۔ مرکزی فورسز صرف انتخابات تک ہی بنگال میں تعینات رہیں گی اس کے بعد ریاستی پولیس ہی کام کرے گی۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details