ممتا پرُامن انتخابات کے موڈ میں نہیں:بابل سپریو - بابل سپریو
رکن پارلیمان بابل سپریو نے انتخابی جلسے کے دوران ممتابنرجی پرتنقید کر تے ہوئے کہاکہ ترنمول کے غنڈوں کو سبق سکھانے کےلیے ان(ممتا)کے امیدواروں کو ہرانا ہوگا۔
پرولیا میں بی جے پی کے امیدوار کی حمایت میں انتخابی جلسے کو خطاب کر تے ہوئےبابل سپریو نے کہاکہ مغر بی بنگال میں حکمراں جماعت پرُامن انتخابات کرانے کے موڈ میں نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ غنڈوں سے نمٹنے کے لیے غنڈہ بننا پڑے گا۔پولیس جب غنڈوں کی مدد کرے گی توعام لوگ بے بس ہو ہی جائیں گے۔اسے حالات میں لوگوں کے پاس جارحانہ پالیسی اختیار کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں رہ جاتا ہے۔
بابل سپریو کے مطابق انتخابات جیتناہے توممتابنرجی کی حمایت یافتہ شرپسندوں کے سرکچلنا ہی پڑے گا۔مغر بنگال میں35 سالہ بائیں محاذ کی حکومت کاخاتمہ ہو سکتا ہے تو ممتا بنر جی کی حکومت کیوں نہیں گرسکتی ہے۔