اردو

urdu

ممتا بنرجی نے جعلی ویکسینیشن اسکینڈل کا نوٹس لیا

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے جعلی ویکسینیشن کیمپ کے ذریعہ 2 ہزار افراد کو نمونیہ کا انجیکشن دیے جانے کے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کلکتہ پولیس کمشنر سومن مترا کو جعلی آئی اے ایس افسر دیبانجن دیب کے خلاف مجرمانہ قتل کے دفعات لگانے کی ہدایت دی ہے۔

By

Published : Jun 26, 2021, 10:52 PM IST

Published : Jun 26, 2021, 10:52 PM IST

Mamata Banerjee demands strong action against organiser of fake vaccination camp
ممتا بنرجی نے جعلی ویکسینیشن اسکینڈل کا نوٹس لیا

کولکاتا: وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کے دفتر کے ذرائع کے مطابق ممتابنرجی نے کلکتہ پولیس کمشنر سومن مترا کو فون کرکے اس پورے معاملے سے متعلق انکوائری کرنے کے بعد اس معاملے میں درج ایف آئی آر میں مجرمانہ قتل کا دفعہ 304کو لگانے کی ہدایت دی ہے۔ تاہم، اس معاملے میں مجموعی طور پر 10 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور کلکتہ پولیس کی انٹلیجنس ٹیم (ڈی ڈی) اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق ممتا بنرجی نے فون پر برہمی کا اظہار کرے ہوئے کہاکہ' اس آدمی نے بہت ہی غلط کام کیا ہے۔ ایسے شخص کو سڑک پر کھڑا کرکے 5000 جوتے مارنے کی ضرورت ہے۔ ممتا بنرجی نے سومن مترا کو ہدایت دی ہے کہ اس معاملے میں ایسی کارروائی ہونی چاہیے کہ آئندہ کوئی ایسی حرکت کرنے کی جرأت نہ کرے۔ اس کے بعد ہی کلکتہ پولیس کمشنر نے افسران کو ہدایت دی جلد سے کارروائی میں تیزی لائی۔'

کلکتہ پولیس کے جوائنٹ کمشنر (کرائم) آئی پی ایس مرلی دھرشرما نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بتایا کہ ڈی سی ڈی ڈی ساکت گھوش کی سربراہی میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی گئی ہے۔ ممتا بنرجی نےاس کے علاوہ محکمہ صحت کے سکریٹری نگم شکل نارائن کو خصوصی ہدایات بھی دی ہے۔ بنرجی نے ان سے فون پر بات کی ہے اور کہا ہے کہ جعلی ویکسی نیشن کیمپوں میں ویکسین کے نام پر انجیکشن لگانے والے لوگوں کی صحت کی فوری جانچ کی جائے۔ اس کے لیے محکمہ صحت نے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔ صحت کمیٹی نے ایسے لوگوں کی صحت کی جانچ شروع کردی ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ اس معاملے میں ایک بڑا گروہ کام کر رہا تھا جس میں میونسپل کارپوریشن کے نچلے درجے کے عہدیدار بھی شامل ہوسکتے ہیں۔ دیونجن سے مسلسل پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

دوسری جانب جعلی ویکسی نیشن کے بعد ترنمول کانگریس کی ممبر پارلیمنٹ و ادکارہ میمی چکرورتی کی آج طبیعت خراب ہونے کے بعد انہوں نے ڈاکٹرسے رجوع کیا ہے۔ میمی چکرورتی نے ہی سب سے پہلے جعلی ویکسی نیشن کا پھانڈا پھوڑا ہے۔

یواین آئی

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details