اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممتابنرجی نے نام لئے بغیر وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کی

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے پارٹی کارکنان کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کا نام لئے بغیر کہا کہ ورلڈ کپ کا فائنل میچ اگر گجرات کے بجائے کولکاتا یاپھر ممبئی میں منعقد کیا جاتا تو ہندوستان ورلڈ کپ جیت سکتا تھا کیوںکہ وہ ایک شخص تھا جس کی وجہ سے یہ سب ہوا۔ Mamata Banerjee Blame PM Modi

وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی نام لئے بغیر وزیراعظم کی تنقید
وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی نام لئے بغیر وزیراعظم کی تنقید

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 23, 2023, 5:36 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع نیتاجی انڈور اسٹیڈیم میں ترنمول کانگریس پارٹی کی تنظیمی میٹنگ ہوئی جس میں ریاست کے مختلف اضلاع کے سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی۔

پارٹی کارکنان کی میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے نام لئے بغیر وزیراعظم نریندر مودی کی جم کر تنقید کی۔ ممتابنرجی نے جانچ ایجنسیوں کے استعمال پر سوال اٹھائے۔

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج نیتاجی انڈور اسٹیڈیم میں پارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایڈن گارڈن میں فائنل مقابلہ رکھا جاتا تو ہندوستان کی جیت یقینی تھی۔ ورلڈ کپ کے فائنل میچ کو احمدآباد میں نہیں کرانا چاہئے۔

انہوں نے احمد آباد میں ہونے والے ورلڈ کپ فائنل کا بھی مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ اگر ہندوستان کا فائنل کولکاتا یا وانکھیڑے میں ہوتا تو ہم جیت جاتے۔ ہم بہت اچھا کھیلتے ہیں۔ سب کچھ چراغ بن گیا ہے۔ سب کو پتہ یہ سب کس کی وجہ سے ہو رہا ہے۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ اسٹڈیم کا نام تبدیل کرنے سے میچ نہیں جیتا جاتا ہے۔ ایڈن گارنڈز میں ہندوستان نے ہمیشہ فتح کا جھنڈا لہرایا ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ انڈیا نے تمام میچوں میں جیت حاصل کی ہے۔ مگر اسٹڈیم کی وجہ سے فائنل میں ٹیم انڈیا کی شکست ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:آکسفورڈ یونیورسٹی نے ممتا بنرجی کو خصوصی لیکچر کیلئے مدعو کیا

واضح رہے کہ اس سے قبل کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے ورلڈ کپ کے فائنل میں ہندوستان کی شکست کو لے کر وزیراعظم پر تنقید کی تھی۔اس کے بعد بی جے پی نے راہل گاندھی کو معافی مانگنے کے لئے کہا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details