وزیرا علیٰ نے کہا کہ ریاست میں تیزی سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے۔ماہرین کی رائے کے مطابق 25 ستمبر تک حالات قابو میں آجائیں گے۔
ریاستی سیکریٹریٹ سے وزیر اعلیٰ نے پانچ اضلاع مشرقی بردوان، مغربی بردوان، بانکوڑا، پرولیا اور بیر بھوم کے انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں 20 لاکھ کسان کریڈٹ کارڈ جاری کیے جائیں گے پہلے ہی 12 لاکھ کارڈ جاری کردیئے گئے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ محکمہ کو ہدایت کی کہ وہ بقیہ 8 لاکھ کارڈ جلد سے جلد کسانوں کو فراہم کری۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں رخنہ نہیں پڑنا چاہیے۔