اردو

urdu

ETV Bharat / state

غیر مقیم مزدوروں کے اکاؤنٹ میں ایک مرتبہ دس ہزار روپے دینے کا مطالبہ

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ایک بار پھر وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ ہر ایک غیر مقیم مزدوروں کے اکاؤنٹ میں دس ہزار روپے دئیے جائیں۔

غیر مقیم مزدوروں کے اکاؤنٹ میں ایک مرتبہ دس ہزار روپے دینے کا مطالبہ
غیر مقیم مزدوروں کے اکاؤنٹ میں ایک مرتبہ دس ہزار روپے دینے کا مطالبہ

By

Published : Jun 3, 2020, 7:48 PM IST

مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کروڑ یومیہ مزدور معاشی بدحالی کے شکارہوگئے ہیں۔

غیر مقیم مزدوروں کے اکاؤنٹ میں ایک مرتبہ دس ہزار روپے دینے کا مطالبہ

میں مرکزی حکومت سے اپیل کرتی ہوں کہ غیر مقیم مزدوروں اور غیر منظم سیکٹر میں کام کرنے والے ہر ایک کے اکاؤنٹ میں دس ہزار روپے دئیے جائیں۔ممتا بنرجی ے مشورہ دہا ہے کہ اس کیلئے پی ایم کیئر فنڈ کا استعامل کیا جاسکتا ہے۔

خیا ل رہے کہ کانگریس بھی اس سے قبل وزیرا عظم مودی سے اس طرح کا مطالبہ کرچکی ہے۔مرکزی حکومت کی جانب سے جاری خصوصی پیکج میں آسا ن شرطوں پر قرض دینے کی بات کہی گئی ہے۔جب کہ کانگریس اور دیگر پارٹیوں کا مطالبہ ہے کہ قرض دینے کے بجائے براہ راست مدد کی جائے۔

کورونا وائرس کے بحران کی وجہ سے کروڑوں مزدور بے روزگار ہوکر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details