اردو

urdu

ETV Bharat / state

نندی گرام کے بعد پرولیا میں ممتا بنرجی کا عوامی جلسے کا اعلان - ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پرولیا ضلع کے ہگٹم باڑی فٹبال میدان میں عوامی جلسے کو خطاب کریں گی۔

نندی گرام کے بعد پرولیا میں ممتا بنرجی کا عوامی جلسے کا اعلان
نندی گرام کے بعد پرولیا میں ممتا بنرجی کا عوامی جلسے کا اعلان

By

Published : Jan 19, 2021, 12:35 PM IST

ریاست مغربی بنگال میں جاریہ سال منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تاریخیں جوں جوں قریب آرہی ہیں توں توں سیاسی سرگرمیوں میں زبردست تیزی آگئی ہے۔ ایک جانب بی جے پی اپنے اعلیٰ رہنماؤں کی مدد سے مغربی بنگال میں روزانہ جلسے و جلوس کے ذریعہ عوام کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے کی ہر ممکن کوششوں میں مصروف ہے تو دوسری جانب لیفٹ فرنٹ اور کانگریس اتحاد اپنی کھوئی ہوئی ساکھ واپس حاصل کرنے کے لئے کمر کس کر انتخابی میدان میں اتر چکی ہے۔

پرولیا میں وہ مقام جہاں ممتا بنرجی کا جلسہ ہونے کا امکان ہے

پارٹی بدلنے کے کھیل میں ابتدائی نقصان کا سامنا کرنے کے بعد ترنمول کانگریس بھی اپنی پوری طاقت کے ساتھ اپوزیشن جماعتوں پر ٹوٹ پڑی ہے۔ نندی گرام کے بعد وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پرولیا ضلع کے ہگٹم باڑی فٹبال میدان میں عوامی جلسے کو خطاب کریں گی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ ممتا بنرجی عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے جنگل محل کے لوگوں کے لئے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کر سکتی ہیں۔ ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ نے فٹبال میدان کا دورہ کرکے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی انتظامات تشفی بخش ہیں۔ اضافی پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نندی گرام کے بعد پرولیا میں ممتا بنرجی کا عوامی جلسے کا اعلان

واضح رہے کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ان دنوں شمالی بنگال کے دورے پر ہیں۔ گزشتہ روز نندی گرام میں ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے عوامی جلسے کو خطاب کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details