ادھیر چودھری نے ممتا بنرجی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’قبل ازیں انہوں نے اقتدار پر فائز ہونے کےلیے چھاتر دھر مہتو اور کشن جی کی مدد لی تھی اور اب بنگال میں کھوئی ہوئی سیاسی زمین حاصل کرنے کےلیے ممتا بنرجی نے بمل گورنگ کے ساتھ اتحاد کیا ہے‘۔
شمالی بنگال میں ترنمول کانگریس کی مقبولیت میں کافی کمی آئی ہے اور یہاں ممتا بنرجی کی گرفت کمزور ہوئی ہے جس کے بعد انہوں بمل گورنگ کے ساتھ اتحاد کرلیا۔ علیحدہ گورکھا لینڈ کا مطالبہ کرنے والے بمل گورنگ کئی معاملات میں پولس کو مطلوب ہیں اور ان کی کولکاتا آمد پر سبھی حیرت زدہ رہ گئے تھے۔
بمل گورنگ نے کولکاتا آمد کے بعد این ڈی اے سے علیحدگی اور ترنمول کانگریس کے ساتھ نئے اتحاد کا اعلان کیا جس کے بعد بنگال کی سیاست میں ہلچل مچ گئی۔