مالدہ: ہندوستان کی آزادی کے بعد سے اب تک کشمیر سب سے زیادہ متنازع مسائل میں سے ایک رہا ہے۔ خطے میں رہنے والے علیحدگی پسند اسے ہندوستان سے الگ کرنے اور اسے مختلف نظریہ دینے کے لئے اکثر اسے 'آزاد کشمیر' کہتے ہیں۔لیکن ذرا اس کا بھی تصور نہیں کیا جا سکتا کہ بنگال کے کسی ضلع کے اسکول کے امتحان پرچے میں 'آزاد کشمیر' سے متعلق سوال کیا جائے ۔اس ملک میں سوال کیا جاتا ہے جو کشمیر کو اپنا اٹوٹ حصہ مانتا ہے-
حیرت کی بات یہ ہے کہ مغربی بنگال بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (WBBSE) کے امتحان کے پرچے کے سوالات میں 'آزاد کشمیر سے کا ذکر کیا گیا ہے۔ پرچے کے منظرعام پر آنے کے بعد زبردست بحث شروع ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق مالدہ میں واقع رام کرشنا مشن ویویکانند ودیامندر نے سب سیکشن 2.4 میں ایک سوال پوچھا کہ ہندوستان کے دیے گئے نقشے پر درج ذیل جگہوں کی نشاندہی کریں'۔ پہلے نمبر پر 'آزاد کشمیر' لکھا ہوا ہے۔ کشمیر سے پہلے لفظ 'آزاد' کیوں استعمال ہوا؟ اس پر تنازعہ ہو گیا ہے۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی مدھیہ شکشا پرشاد کی جانب سے امتحان کے پرچے شائع ہوئے۔وہیں طلباء اور والدین سوال دیکھ کر حیران رہ گئے۔ صفحہ 132 پر نقشہ کی شناخت کے سوال میں 'آزاد کشمیر' لکھا گیا ہے۔