مغربی بنگال کے مالدہ ضلع سائبر کرائم پولیس نے مرشدآباد ضلع کے ساگر دیکھی تھانہ علاقے سے دو ہزار 225 فرضی سیم کارڈ کے ساتھ عبدالحیم نام کے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ سائبر کرائم سیل کی پولیس نے مرشدآباد کے ساگر دیکھی تھانہ علاقے میں رہنے والے شخص کو فرضی سیم کارڈ کے ذریعہ لوگوں سے تاوان وصولی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ Cyber Crime Police Arrested a Man with Fake SIM Cards
مالدہ ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ امت کمار شاؤ نے پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ چار فروری 2022 کا ہے۔ محمد شہاب الدین نام کے ایک شخص نے سائبر کرائم تھانے میں آئن لائن تین لاکھ 78 ہزار روپے ٹھگی کی شکایت درج کرائی تھی۔پولیس سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ معاملے کی تفتیش شروع کی گئی۔ اس معاملے میں تین لوگوں کی گرفتاری عمل میں آئی۔ انہیں سات دنوں تک پولیس تحویل میں رکھ کر پوچھ گچھ کی گئی۔