اردو

urdu

ETV Bharat / state

فٹبال میں جے ویرو کی جوڑی پھر سرخیوں میں

تین دہائی قبل کولکاتا میدان میں اپنی غیرمعمولی کارکرد گی کی بد ولت بھارتی فٹبال کے شائقین کو اپنا دیوانہ بنانے والے سابق ایرانی فٹ بالر ماجد بیشکر نے 32 برس بعد ایسٹ بنگال گراؤنڈ میں قدم رکھا۔

By

Published : Aug 12, 2019, 11:18 PM IST

Updated : Sep 26, 2019, 7:47 PM IST

بھارتی فٹبال میں جے ویرو کی جوڑی پھر سرخیوں

ایران کے دو فٹبالرماجد بیشکر اور جمشید نصری کی جوڑی کولکاتا میدان میں جے اور ویروکے نام سے مشہور تھی لیکن ایک ناخوشگوار واقعے کے بعد ماجد بیشکر کو نم آنکھوں کے ساتھ بھارت چھوڑکر ایران جانا پڑاتھا۔ ان کے جانے کے بعد جے ویرو کی جوڑی سے محروم ہوگیا۔

ماجد بیشکر تو ایران لوٹ گیے لیکن ان کے ساتھی جمشید نصری نے بھارت کو اپنا دوسرا گھر بنا لیا۔ وہ بھارت میں رہ کر کولکاتا اوربیرونی فٹبال کلب کی ٹیموں کی کوچنگ کرتے رہے ۔

بھارتی فٹبال میں جے ویرو کی جوڑی پھر سرخیوں

بتیس برس بعد جمشید نصری اور ماجد بیشکر کی ملاقات پرانے کلب ایسٹ بنگال کی صد سالہ تقریب میں ہوئی۔ دونوں دوستوں نے اپنے پرانے دنوں کو یاد کیا۔

تین دہائی قبل بھارتی فٹبال کو جہاں چھوڑ کر گئے تھے، ماجد بیشکر نے ٹھیک اسی جگہ یعنی ایسٹ بنگال گراؤنڈ پر اتر کر گیند کے ساتھ اپنی غیرمعمولی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ ان کی فٹبالنگ اسکل میں تھوڑا فرق نظر آ یا مگر ان کے جذبے میں کسی قسم کی کمی نہیں دیکھی گئی۔

بھارتی فٹبال میں جے ویرو کی جوڑی پھر سرخیوں

سابق ایرانی فٹبالر ماجد بیشکر اپنے دوست جمشید نصری کے ایسٹ بنگال گراؤنڈ میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ مجھے 15 اگست 1980 کی بات آج بھی یاد ہے جب ایسٹ بنگال اور موہن بگان کے درمیان روایتی معرکہ (ڈربی میچ) کے دوران گراؤنڈ میں ایک ناخوشگوار واقعے میں سولہ لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس خبر کی وجہ سے مجھے صدمہ پہنچا تھا لیکن اس کے بعد میں اپنے آپ کو سنبھالا۔ کھیل کے میدان میں اس سے پہلے بھی شیدائیوں کی موت ہو چکی ہے۔

بھارتی فٹبال میں جے ویرو کی جوڑی پھر سرخیوں

ماجد باشکر کے مطابق خوشی اس بات کی ہے کہ برسوں بعد ہی کولکاتا کے کلب ایسٹ بنگال، موہن بگان اور محمڈن اسپو رٹنگ کا بھارتی فٹبال پر دبدبہ ہے۔

واضح رہے کہ ایران کے سابق عظیم فٹبالر ماجد بیشکر ایسٹ بنگال کی صد سالہ تقریب میں شرکت کرنے کے لیے ان دنوں کولکاتا میں موجود ہیں

Last Updated : Sep 26, 2019, 7:47 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details