مغربی بنگال کے ہگلی ضلع کے تیلنی پاڑہ اور بھدیشور میں تشدد کے دوران دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے معاملے میں بیرکپور سے بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ اور ہگلی ضلع سے رکن پارلیمان لاکٹ چٹرجی مقامی عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت میں حاضری دینے کےبعد رکن پارلیمان لاکٹ چٹرجی نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ممتابنرجی کی حکومت اب زیادہ دنوں تک کے لئے نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ 2021 میں اسبلی انتخابات میں ترنمول کانگریس کی شکست یقنی ہے۔ ممتابنرجی آخرکب تک پولیس کی مدد سے اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں پر ظلم کریں گی۔ اگلے اسمبلی انتخابات میں ممتابنرجی کو بی جے پی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرناپڑتا۔